26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی  نے گوادر گوادر کرکٹ سٹیڈیم کو خوبصورت ترین سٹیڈیم...

آئی سی سی  نے گوادر گوادر کرکٹ سٹیڈیم کو خوبصورت ترین سٹیڈیم قرار دیدیا ہے ، خوبصورتی کے لحاظ سے اس سے بہتر کوئی اور سٹیڈیم نہیں دیکھا

- Advertisement -

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے گوادر گوادر کرکٹ سٹیڈیم کو خوبصورت ترین سٹیڈیم قرار دیدیا ہے ، خوبصورتی کے لحاظ سے اس سے بہتر کوئی اور سٹیڈیم نہیں دیکھا ۔ گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے۔ پاکستان کیا دنیا بھر میں ایس جیسا خوبصورت سٹیڈیم دیکھنے کو نہیں ملے گا ،اونچے دلکش نظاروں کے دامن میں واقع کرکٹ سٹیڈیم واقع ہے

- Advertisement -

، کچھ بلندی یا دور سے بنائی گئی تصاویر نے اس سٹیڈیم کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کیا ہے کہ گوادر کر کٹ سٹیڈیم جیسا خوبصورت سٹیڈیم ہے تو سامنے آئے، انتظار رہے گا ۔ گوادر بلوچستان کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔گوادر میں کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں ، ان تصاویر کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=237227

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں