- Advertisement -
دبئی ۔ 20 مئی (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فائیوہفتہ سے جرسی میں شروع ہو گی۔ 28 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان جرسی، اومان، تنزانیہ، نائیجیریا، گورنسی اور واناتو شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جائیں گے اور ٹاپ دو ٹیمیں ڈویژن فور تک رسائی حاصل کریں گی جو کہ رواں سال کے آخر میں کھیلا جائے گا۔
- Advertisement -