ساﺅتھمپٹن ۔04جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ میچ ساﺅتھمپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یہ میچ لندن میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنا پہلا میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ میں یہ پہلا میچ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میگا ایونٹ کہ اس میچ میں کامیابی کےلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونون ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ ادھر بنگلہ دیش اور کیویز ٹیم کے درمیان دوسرا میچ لندن میں کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچز جیت چکی ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں پروٹیز کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آئی لینڈرز کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں جاندار آغاز کیا تھا۔ ورلڈ کپ میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، یہ میچ ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔