کارڈف ۔ 07 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلا ہوگا۔ پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا ۔ یہ میچ کارڈف میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ میگا ایونٹ کا 13 واں میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔ یہ میچ ٹونٹن میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔