آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر، آئرلینڈ نے نیپال کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی، کرٹس کیمفر کی آل رائونڈ پرفارمنس

120
آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر، آئرلینڈ نے نیپال کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی، کرٹس کیمفر کی آل رائونڈ پرفارمنس

ہرارے۔4جولائی (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے ساتویں پوزیشن کے میچ میں آئرلینڈ نے نیپال کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرش ٹیم نے نیپال کا 269 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کرٹس کیمفر کو آل رائونڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

منگل کو ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے ساتویں پوزیشن کے پلے آف میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے۔ گلسن جاہ نے 42 بالوں پر 57 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، ارجن سعود 48 اور کوشل مالا 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آئرش بائولرز مارک اڈایر، میک کارتھی اور کریگ ینگ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آئرلینڈ نے نیپال کا 269 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور کی دوسری بال پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کرٹس کیمفر نے 59 بالوں پر 62 اور ہیری ٹیکٹر نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیپالی بائولر کرن کے سی نے 58 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ آئرش آل رائونڈر کرٹس کیمفر کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔