ہرارے۔24جون (اے پی پی):آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیدرلینڈز نے نیپال کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، ہفتہ کو ہرارے میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.3 اوورز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، روہیت پاوڈیل 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، نیدرلینڈز کے لوگن وان بیک نے 4 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیدرلینڈز نے مطلوبہ ہدف 27.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، میکس او ڈاؤڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 90 رنز بنائے ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔