27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے میزبان ٹیم انگلینڈ اور سات...

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے میزبان ٹیم انگلینڈ اور سات ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی

- Advertisement -

لاہور۔12 جنوری (اے پی پی )2019 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے میزبان ٹیم انگلینڈ اور سات ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ ان سات ٹیموں کا فیصلہ 30 ستمبر 2017 کی ایک روزہ رینکنگ پر ہو گا۔کوالیفائی نہ کرنے والی چار ٹیمیں اور دیگر چھ ٹیمیں 2018 میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی اور ان میں سے بہترین دو ٹیمیں 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے۔آئی سی سی کے مطابق 2019 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ سیریز میں کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=37698

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں