آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

155
ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز جونیئر ورلڈ کپ 2023
ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز جونیئر ورلڈ کپ 2023 کا 10 واں ایڈیشن 29 نومبر سے 10 دسمبر تک چلی کے سینٹیاگو کے نیشنل سٹیڈیم سپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا

پوچیفسٹروم۔26جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل میچز ( کل) بروز جمعہ کو کھیلے جائیں گے ۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا ۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں برطانوی ویمنز ٹیم اور آسٹریلوی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پہلے خواتین انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جنوبی افریقا میں جاری ہے جس میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھیں جن میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں جن میں بھارت، نیوزی لینڈ ،انگلینڈ اور آسٹریلیاشامل ہیں۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ بھارتی ویمن اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں برطانوی ویمنز ٹیم اور آسٹریلوی خواتین ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میچز سینویس پارک، پوچیفسٹروم کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 29 جنوری کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔