آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر سکس مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

3579
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر سکس مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

کوالالمپور۔26جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے ۔

سومیا اختر 21 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔ وشنوی شرما نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں بھارت ویمن انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 7.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ گونگادی تریشا نے 40 رنز کی اننگز کھیلی ۔ وشنوی شرما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔