22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری...

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے ملائشیا اور بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

- Advertisement -

کوالالمپور۔19جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے ملائشیا اور بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ، ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے ملائشیا میں جاری ہیں ، گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے ملائشیا کو باآسانی 139 رنز سے ہرا دیا ،

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ، داہمی سانیتھامہ نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، ملائشیا انڈر 19 مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 14.1 اوورز میں 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سری لنکا کی چمودی پرابودا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ایک اور میچ میں بھارت انڈر 19 نے ویسٹ انڈیز انڈر 19 کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ،

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13.2 اوورز میں 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کینیکا 15 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ، پارونیکا سسودیا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں بھارت انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 4.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سنیکا نے 18 اور کاملینیا نے 16 رنز بنائے ۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں