کوالالمپور۔12جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا پریکٹس کل(پیر کو )نائیجیریا کے خلاف کھیلے گا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی خواتین ٹیم نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں چار گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں جبکہ اسٹنٹ کوچ حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان اور سٹرنتھنگ و کنڈیشنگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں، ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر بہت محنت کی گئی ہے،
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 15 جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 18 جنوری سے ہو گا، پاکستان گروپ بی انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا کے ساتھ شامل ہے ۔قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 18 جنوری کو امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی ، پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے ساتھ ہو گا۔