24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے...

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔7اپریل (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ منیبہ علی نے 87 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔

شبیکا گجنابی نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جینا گلاسکو 41 رنز بنا کر دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ سعدیہ اقبال نے 3 اور نشرہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ منیبہ علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 87 رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا میچ 9 اپریل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579300

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں