آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں (کل) چار میچ کھیلے جائیں گے

107

کولمبو ۔10 فروری (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں (کل) ہفتہ کو مزید چار میں کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں سکاٹ لینڈ اور پاپوا نیوگنی کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ میں گروپ اے کی ٹیموں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ چوتھا میچ گروپ اے کی ٹیموں آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔