لندن ۔ 11 مئی (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 24 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات لیگ میچ کھیلے گی اور چار ٹیمیں سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔