آئی سی سی ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ

79
آئی سی سی رینکنگ

دبئی ۔ 19 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں بہتری آئی ہے، بلے بازوں میں ندا ڈار 13 اور سدرہ امین 36 درجے لمبی چھلانگ لگا کر بالترتیب 55ویں اور 57ویں نمبر پر آ گئیں، جویریہ خان نے ایک سیڑھی چڑھ کر 23 ویں پوزیشن سنبھال لی، باﺅلرز میں ثناءمیر نے ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، نشرح سندھو7 درجے ترقی پا کر 23ویں اور ڈیانا بیگ 5 درجے بہتری کے ساتھ 51ویں نمبر پر آ گئیں۔ ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر دیندرا ڈوٹن کی تینوں شعبوں میں ترقی ہوئی ہے۔