آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا دیا

205
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ( کل )کھیلا جائے گا

کیپ ٹاؤن۔19فروری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا دیا ، پاکستانی ٹیم 117 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، انہوں نے 20 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اتوار کو بولانڈ پارک میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ، راشادہ ولیمز 30، شیمین کیمبل 22 اور ہیلی میتھیوز 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، پاکستان کی طرف سے ندا ڈار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

، پاکستان کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے ، عالیہ ریاض نے 29 ، ندا ڈار نے 27 اور کپتان بسمہ معروف نے 26 رنز بنائے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے دو وکٹیں حاصل کیں ، انہیں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔