کیپ ٹائون۔14فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز جنوبی افریقا میں ہو گیا، میگا ایونٹ میں کل(بدھ کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ آمنے سامنے ہوں گی ۔آئی سی سی کے زیر اہتمام خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقہ میں جاری ہیں ۔میگا ایونٹ میں (کل) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔
پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کیپ ٹائون میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں بھی گروپ بی کی خواتین ٹیمیں پاکستان اور آئرلینڈ کیپ ٹائون کے ہی مقام پر مد مقابل ہوں گی ۔ میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔
ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023کا فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔ واضح رہے کے پاکستانی خواتین ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 15 فروری کو آئرلینڈ، تیسرا میچ 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ 21 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔