آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف (کل) کھیلے گی

142
ICC

پارل۔18فروری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ کل(اتوار کو) ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا ویمنز کے درمیان کھیلا جائے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جنوبی افریقہ میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں کل(اتوار کو )مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، دن کے پہلے میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیمیں بولانڈ پارک ، پارل میں مدمقابل ہوں گی ، پاکستانی ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترے گی ،

قومی ٹیم نے اب تک دو گروپ میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس طرح وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے، قومی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 21 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی ، دن کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی خواتین ٹیمیں اسی میدان پر پنجہ آزما ہوں گی۔