آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے میزبان جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

172
ICCT20 World Cup
ICCT20 World Cup

کیپ ٹاؤن۔19فروری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے میزبان جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ، تاہلیہ میک گراتھ نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔

سینٹ جارجز پارک میں کھیلے گئے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے ، تزمین برٹس 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 16.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، تاہلیہ میک گراتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز بنائے ، انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔