آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آج اور کل پریکٹس کرے گی

150
ICC Women T20 World Cup

دبئی۔24ستمبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آج اور کل پریکٹس کرے گی۔پریکٹس سیشن آئی سی سی اکیڈمی اوول 2 پر 3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ہیڈ کوچ محمد وسیم ، فاسٹ بائولنگ کوچ جیند خان،سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک کھلاڑیوں کو بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے بارے گائیڈ کریں گے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل بھی پریکٹس کرے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ۔

دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا ۔پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔