آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

83

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا ہمبنٹوٹا ۔ 20 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان سری لنکن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے میچ میں سری لنکن ٹیم کو 154 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے سیریز کے تیسرے میچ میں کامیابی کےلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ سیریز کا تیسرا میچ کانٹے دار ہوگا۔