کولمبو۔ 21 مارچ (اے پی پی) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا، فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ایمی جونز نے 76 اور ٹیمیا بیوماﺅنٹ نے 63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جمعرات کو کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور کی آخری گیند پر 174رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ہرشیتا مداوی 42 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، رانا سنگھے 29، کرونارتنے 28 رنز بنا سکیں، شربسل، کیٹی کراس اور ہارٹلے نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں انگلینڈ ویمن نے مطلوبہ ہدف 26.1 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، ایمی جونز 76 اور بیوماﺅنٹ 63 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ونفیلڈ 29 اور کپتان ہیتھرنائٹ 3 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہیں، سری وردنے نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔