آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن حاصل کر لی،

80

دبئی ۔ 25 فروری (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن حاصل کر لی، سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد جنوبی افریقن ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی، سری لنکن ٹیم چھٹے نمبر پر برقرار ہے، بلے بازوں میں کوسل مینڈس 11 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، نیروشن ڈکویلا 8 سیڑھیاں چڑھ کر 37ویں نمبر پر آ گئے، اوشادا فرننڈو 35 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 65ویں نمبر پر پہنچ گئے، بائولرز میں ڈونے اولیویئر کی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹونٹی میں انٹری ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بھارتی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، جنوبی افریقن ٹیم ایک درجہ گر کر تیسرے نمبر پر چلی گئی اور اس کی نیوزی لینڈ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی، نیوزی لینڈ نے پہلی بار دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز پایا ہے، آسٹریلیا چوتھے، انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے، سری لنکن ٹیم 4 پوائنٹس میں اضافے کے باوجود چھٹے نمبر پر ہی موجود ہے