آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر آگئی

97
ICC
ICC

دبئی۔11مارچ (اے پی پی):آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، آسٹریلیا دوسری اور پاکستان ٹیم پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر چلی گئی تھی تاہم سیریز کے اگلے تین ٹیسٹ میچز میں فتح کے بعد بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

کینگروز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو3 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے بھی ایک درجہ نیچے پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز چھٹی، جنوبی افریقہ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں اور سری لنکا نویں پوزیشن پر موجود ہے۔