لاڈرہل۔15جون (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ (کل) بروز اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف لاڈرہل ، فلوریڈا میں کھیلے گی
، پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ، گرین شرٹس کو پہلے میچ میں میزبان امریکہ اور دوسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،
گروپ اے سے بھارت اور امریکہ نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے ، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ۔