آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 40 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

101
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا

برمنگھم ۔ 10 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ نے عالمی چیمئپن آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 40 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، کینگروز کی شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیشی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، انگلش ٹیم نے 278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 40.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر 240 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ مکمل نہ ہو سکا اور انگلش ٹیم 40 رنز سے فتح یاب قرار پائی۔ سٹوکس اور مورگن نے مشکل وقت میں دلکش اننگز کھیل کر کینگروز کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا، سٹوکس 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، مورگن 87 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ہیڈ، سمتھ اور فنچ کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ سٹوکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔