اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ وارم اپ میچز کا سلسلہ (کل) جمعہ سے لندن میں شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف میچز میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ چیمپئنز ٹرافی یکم سے 18 جون تک کھیلی جائے گی جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، میزبان انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، عالمی چیمپئن آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں، بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔