آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

168
ICC Champions Trophy 2025

راولپنڈی۔24فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، نیتھن سمتھ کی جگہ کائل جمیسن اور ڈیرل مچل کی جگہ ریچن روندرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل ، ڈیون کونوے ، کائل جمیسن، میتھیو ہینری ، تھامس لیتھم ، ولیم او رورک، گلین فلپس ، ریچن روندرا ، کین ولیمسن اور ول ینگ شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، سومیا سرکار کی جگہ محمد اللہ اور تنظیم حسن کی جگہ ناہید رانا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے ۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں نجم الحسن شانتو (کپتان)، تنزید حسن ، مشفق الرحیم ، توحید ہردوئی ، محمداللہ ، مہدی حسن میراز ، ذاکر علی ، رشاد حسین ، ناہید رانا، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں ۔