آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

223
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

دبئی۔20فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پی سی بی نے امام الحق کو فخر زمان کے متبادل کے طور نامزد کیا تھا جو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

امام الحق چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل وارم اپ میچوں میں پاکستان شاہینز میں شامل تھے اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 98 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔ امام الحق اب تک 72 ون ڈے میچوں میں 48.27 کی اوسط سے 3138 رنز بنا چکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 فروری کو دبئی میں کھیلے گا۔