اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2025 ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ویمن ٹیم آئرلینڈ ویمن کے خلاف 9اپریل کو ابتدائی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کریں گی۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق شیڈول کے تحت ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2025 ٹورنامنٹ 9اپریل سے 19 اپریل تک پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں میں میزبان پاکستان، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ،تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
پاکستانی ویمن ٹیم ایونٹ میں 9اپریل کو پہلے میچ میں آئرلینڈ ،11اپریل کو دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ ،14 اپریل کو تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز 17 اپریل کو چوتھے میچ میں تھائی لینڈ جبکہ19 اپریل کو پانچواں اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579065