آئی سی سی کا مینز اینڈ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس 2020ء کے شیڈول کا اعلان

77

دبئی۔ 29 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اینڈ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹس 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، مینز ایونٹ 18 اکتوبر سے 15 نومبر جبکہ ویمنز ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، آسٹریلیا دونوں ایونٹس کا میزبان ہو گا، پہلی بار مینز اور ویمنز کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس الگ الگ ایک ملک اور ایک ہی سال میں کرائے جارہے ہیں۔2011ء میں منعقدہ ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ آئی سی سی ایونٹ میں گروپ مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا نہیں ہو گا، پاکستانی ٹیم 24 اکتوبر کو کینگروز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، اسی طرح روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا بھی گروپ اسٹیج میں آمنا سامنا نہیں ہو گا۔