آئی سی سی کا ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان

86

دبئی ۔ 2 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، وارم اپ میچز 24 مئی سے 28 مئی تک کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنی تیاریوں کی جانچ کرے گی۔ ہفتہ کو کرکٹ کی ورلڈ گورننگ باڈی نے رواں سال ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچز کی تفصیلات جاری کر دیں، وارم اپ میچز 24 سے 28 مئی تک کھیلے جائیں گے اور میگا ایونٹ میں شریک تمام دس ٹیمیں دو، دو وارم اپ میچز کھیلیں گی، 24 مئی کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے اور سری لنکا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا،