آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

52
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

دبئی۔21 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ دونوں سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول پہلے سیمی فائنل میں گریم لا بروئے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ لانگٹن اور نتینی مینن فیلڈ ایمپائرز، احسن رضا تھرڈ ایمپائر اور سیو ریڈفرن فورتھ ایمپائر ہوں گے، انگلینڈ کے بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں رچی رچرڈسن میچ ریفری ہوں گے جبکہ شان جارج اور کلیری پولوساک آن فیلڈ ایمپائرز، گریگوری بریتھویٹ تھرڈ ایمپائر اور جیکلائن ولیمز فورتھ ایمپائرز کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔