آئی سی سی کا 2023ء کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان ، روہت شرما کپتان مقرر

174
ICC
ICC

دبئی۔23جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے2023 ء کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، بھارت کے 6 جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ بھارت کے روہت شرما کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ روہت شرما نے 2023ء میں ون ڈے کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور 52 کی اوسط سے 1255 رنز بنائے ۔

آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، فاسٹ بائولرز محمد شامی، محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔ ٹیم میں آسٹریلیا کے دو کھلاڑیوں وکٹ کیپر بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لیگ سپنر ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسین اور مارکو جانسین جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ٹریوس ہیڈ، ویرات کوہلی، ڈیرل مچل، ہینرک کلاسین، مارکو جانسین، ایڈم زمپا، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔