دھرم شالا۔28اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ، آسٹریلوی اوپنر بیٹر تراوس ہیڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 59 گیندوں پر سنچری داغ دی ، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے
، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں تراوس ہیڈ نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 67 گیندوں پر 109 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے ۔