آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

95
آئی سی سی

لکھنئو۔21اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ، آئی لینڈرز نے 263 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سدیرا سمراوکرما نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے ،

گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سائبرینڈ اینجلبرچٹ نے 70 اور لوگان وین بیک نے 59 رنز بنائے ، سری لنکا کی طرف سے دلشان مدوشنکا اور کاسن رجیتھا نے چار ، چار وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سدیرا سمراوکرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 91 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں پاتھم نسانکا 54 ، چاریتھ اسلانکا 44 اور دہننجایا ڈی سلوا 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیدرلینڈز کے اریان دت نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔