دہلی۔5نومبر (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پیر کو واحد میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین دہلی میں کھیلا جائے گا ، میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ،
پیر کو ٹورنامنٹ کے 38 ویں میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ارون جیٹلی اسٹیڈیم ، دہلی میں آمنے سامنے ہوں گی ، سری لنکا کی ٹیم7میں سے 2 میچ جیت کر 4پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور بنگلہ دیش 7میں سے ایک میچ جیت کر 2پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے ،
بنگلہ دیشی ٹیم شکیب الحسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور انہیں محمود اللہ، مشفق الرحیم، مصتفیض الرحمن اور مہدی حسن میراز جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ، سری لنکا کو کوسال مینڈس لیڈ کریں گے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں اینجلو میتھیوز ، دلشان مدوشنکا ، پاتھم نسانکا شامل ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=408166