ہرارے۔1جولائی (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، سکاٹ لینڈ نے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 182 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، برینڈن میک مولن کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،
گزشتہ روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.5 اوورز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، جیسن ہولڈر 45 اور روماریو شیفرڈ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے
، سکاٹ لینڈ کی طرف سے برینڈن میک مولن نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں سکاٹ لینڈ نے مطلوبہ ہدف 43.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، میتھیو کرس نے 74 اور برینڈن میک مولن نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، برینڈن میک مولن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔