آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں (کل) بروز پیر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

163
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

ہرارے۔25جون (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں (کل) بروز پیر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ زمبابوے اور امریکہ جبکہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا ، آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ کپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ زمبابوے میں جاری ہے ،

(کل) پیر کو گروپ اے پہلے میچ میں زمبابوے اور امریکہ کی ٹیمیں ہرارے سپورٹس کلب میں آمنے سامنے ہوں گی ، گروپ اے میں میزبان ٹیم زمبابوے پہلے تینوں میچ جیت کر سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، امریکہ نے تین میچ کھیل کر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ، اسی روز گروپ اے کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور نیدرلینڈز کے مابین تاکاشینگا اسپورٹس کلب، ہائی فیلڈ، ہرارے میں کھیلا جائے گا ،

دونوں ٹیموں کے چار ، چار پوائنٹس ہیں تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت نیدرلینڈز دوسرے اور ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر ہے ۔