بلاوایو۔29جون (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں کل(جمعہ کو )واحد میچ سری لنکا اور نیدرلینڈز کے مابین بلاوایو میں کھیلا جائے گا ، آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ کپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلے زمبابوے میں جاری ہیں ،
میگا ایونٹ میں جمعہ کے روز سپر سکس مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں مدمقابل ہوں گی ، سری لنکن ٹیم ڈاسن شناکا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیدرلینڈز کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کریں گے ۔ واضح رہے کہ اسی روز ساتویں پوزیشن کے پلے آف سیمی فائنل میں آئرلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔