ہرارے۔30جون (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں کل(ہفتہ کو) واحد میچ ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کے مابین ہرارے میں کھیلا جائے گا ،
آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ کپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلے زمبابوے میں جاری ہیں ، میگا ایونٹ میں ہفتہ کے روز سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ہرارے سپورٹس کلب میں آمنے سامنے ہوں گی ، ویسٹ انڈین ٹیم شائی ہوپ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ سکاٹ لینڈ کو رچی برینگٹن لیڈ کریں گے ۔