آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں (کل) واحد میچ نیدرلینڈز اور عمان کے مابین ہرارے میں کھیلا جائے گا

439
آئی سی سی

ہرارے ۔2جولائی (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں کل(پیر کو) واحد میچ نیدرلینڈز اوراومان کے مابین ہرارے میں کھیلا جائے گا ،

آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ کپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلے زمبابوے میں جاری ہیں ۔میگا ایونٹ میں پیر کے روز نیدرلینڈز اور عمان کی ٹیمیں ہرارے سپورٹس کلب میں مدمقابل ہوں گی ۔

سپر سکس مرحلے میں نیدرلینڈز کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اومان نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا ، نیدرلینڈز کی ٹیم سکاٹ ایڈورڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ عمان کو ذیشان مقصود لیڈ کریں گے ۔