- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کا اسلام آباد میں سفر مکمل ہوگیا۔ پی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سفر کے دوران ٹرافی کو مری کی بھی سیر کرائی گئی۔ سب سے پہلے ٹرافی کو چنار گالف کلب بھوربن لے جایا گیا جہاں فاسٹ بولر جنید خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔بھوربن کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی فیصل مسجد اسلام آباد پہنچی جہاں اسے نمائش کیلئے رکھا گیا۔اس موقع پر جنید خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ سے سیریز کھیلنا پاکستان کیلئے سود مند ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔فیصل مسجد کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کو دامن کوہ لے جایا گیاجہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ٹرافی کا استقبال کیا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116416
- Advertisement -