کولمبو ۔ 12 مئی (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ کے صدر تھیلانگا سوماتھیپالا نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کوسل پریرا کے خلاف الزامات سے دستبردار ہونے کے باوجود مزید قانونی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کر سکتے، سری لنکا کرکٹ کی طرف سے آئی سی سی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا امکان نہیں لیکن پریرا کے نام کو کلیئر کرانے کیلئے جو اخراجات ہوئے امید ہے کہ گورننگ باڈی وہ واپس ادا کرے گی۔