آئی سی سی کے سری لنکا کرکٹ اینالسٹ سنتھ جایاسندرا پر کرپشن کے الزامات عائد، 14 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم

81
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

دبئی۔ 11 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ پرفارمنس اینالسٹ سنتھ جایاسندرا پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر دیئے۔ جایاسندرا پر سری لنکا کے وزیر کھیل کو رشوت دینے اور آئی سی سی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے اور تاخیر کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سری لنکا کرکٹ کے ساتھ طویل عرصے سے بطور پرفارمنس اینالسٹ سنتھ جایاسندرا آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے ہیں جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اب انہیں چودہ روز میں الزامات کا جواب جمع کرانا ہو گا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انٹرنیشنل میچ کے نتائج پر اثرانداز ہونے کیلئے سری لنکن وزیر کھیل کو رشوت دینے کی کوشش کی اور اس کے علاوہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے اور تاخیری حربے کرنے کے الزامات ہیں۔