24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی سی ٹی پولیس نے دو ہفتوں میں 380 جرائم پیشہ افراد...

آئی سی ٹی پولیس نے دو ہفتوں میں 380 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 380 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں گھناؤنے جرائم میں مطلوب 213 اشتہاری مجرم بھی شامل ہیں، ملزمان سے 37 کلو گرام سے زائد منشیات اور 110 سے زائد غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس حکام نے کہا ہے کہ کہ پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کے 108 مقدمات درج کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے منشیات فروشوں سے 18 کلو گرام ہیروئن، 19 کلو گرام آئس، دو کلو گرام چرس اور 108 شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں پولیس نے مختلف بور کے 95 پستول، 15 بندوقیں بمعہ گولہ بارود اور 13 خنجر برآمد کئے ہیں۔

- Advertisement -

جاری مہم کے دوران قتل، ڈکیتی اور دیگر گھناؤنے جرائم میں ملوث 213 اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف متعدد ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے۔

ڈی آئی جی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ڈی آئی جی طارق نے مزید کہا کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں وفاقی دارالحکومت میں امن کو یقینی بنانے کے لیے منشیات فروشوں، اسلحہ کے سمگلروں اور اشتہاری مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں