اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے جاری ”نشہ اب نہیں“ مہم کے تحت اتوار کو ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا۔اسلام پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کھنہ پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 90 لیٹر الکوحل اور 80 بوتل شراب برآمد کر لی ۔
انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے جاری انسداد منشیات مہم کے دوران متعدد ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں منشیات کی سمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس میں ملوث ڈیلروں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔