27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی سی ٹی پولیس ہمک، نیلور اور کرپا تھانے کی ٹیموں کی...

آئی سی ٹی پولیس ہمک، نیلور اور کرپا تھانے کی ٹیموں کی کارروائیاں، 7 مطلوب افراد گرفتار ، قیمتی سامان و اسلحہ برآمد

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس ہمک، نیلور اور کرپا تھانے کی ٹیموں نے متعدد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث بدنام زمانہ جرائم پیشہ گروہوں کے 7 مطلوب افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے قیمتی سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

اتوار کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کی شناخت عادل علی، محمد علی، محمد کمال، فہیم، عبدالرحمان، احمد فراز اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں،

- Advertisement -

موبائل فون، نقدی، قیمتی سامان اور گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) محمد جواد طارق نے افسران کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595658

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں