اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ایشیا 14 اینڈ انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ، جنوبی، جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا- ڈھاکا بنگلہ دیش 7 سے 19 جنوری تک بنگلہ دیش میں جاری ہے، حصہ لینے والے ممالک میں پاکستان، میانمار، کمبوڈیا، منگولیا، لاؤس، نیپال، بھوٹان، چائنیز تائپے، بنگلہ دیش اور مالدیپ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں ہونے والے مقابلوں ، لیگ 1 سنگلز فائنل میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے اپنے ہم وطن حمزہ رومان کو 5-7، 6-4، 6-7، (5-7) سے شکست دی۔ ڈبلز فائنل میں پاکستانی کھلاڑی ابوبکر طلحہ اور حمزہ رومان نے بنگلہ دیش کے جے بھویاں اور ایم توشار کو 1-6،1-6 سے شکست دی۔
پاکستانی کھلاڑیوں حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ نے سبجیکٹ چیمپئن شپ میں غیر معمولی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جہاں ابوبکر طلحہ نے حمزہ رومن کو ایک مقابلے میں شکست دی اور سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ڈبلز فائنل میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ / حمزہ رومان نے بنگلہ دیش کے جے بھویاں / ایم توشار کو ہرا کر ڈبلز کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں اور کپتان خالد محمود خان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کھلاڑیوں، کوچز اور والدین کو ان کی محنت اور مستقبل کے لیے معیاری کھلاڑی پیدا کرنے کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔