آئی ٹی ایف ایشین انڈر 12 اور انڈر ٹیم مقابلوں کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

97

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف ایشین انڈر 12 اور انڈر ٹیم مقابلوں کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ایونٹ کےلئے تین کھلاڑیوںکاشان عمر، بلال عاصم اور حمید اسرار حصہ لے رہے ہیں اور انہیں نان پلینگ کیپٹن انعام الحق تربیت دے رہے ہیں۔ آئی ٹی ایف ایشین انڈر 12 اور انڈر ٹیم چیمپین شپ 15 سے 19 مئی تک نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں کھیلی جائے گی جس کےلئے قومی ٹیم 12 مئی کو نیپال کے لئے روانہ ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔